Announcement

Collapse
No announcement yet.

Candida

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Candida

    پرندوں میں کینڈیڈائیاسس ( Candidiasis )

    یه کیج برڈز میں پائی جانے والی ایک عام بیماری ھے جو ایک فنگس سے پیدا ھوتی ھے اور برڈز کا منه, پوٹ, نظام ھضم اور کبھی کبھار نظام تنفس متاثر ھوتا ھے,کبوتر, فاخته, پیرٹس, فنچز, کنیریز اور مینا اس سے زیاده متاثر ھوتے ھیں, پیرٹس میں کوکٹیل سب سے زیاده متاثر ھوتے ھیں, عمومأ 2-6 ھفتوں کے برڈز اس بیماری کا زیاده شکار ھوتے ھیں-

    اسباب :-

    1 :- غیر متوازن اور فنگس زده خوراک
    2 :- پھل سبزیاں یا سپراؤٹس کا استعمال نه کرنا
    3 :- گلا سڑا پھل سبزیوں سبز چاره جات یا فنگس زده سپراؤٹس
    4 :- فیڈ اور پانی کے برتنوں کی نامناسب صفائی
    5 :- نسٹنگ میٹریل میں نمی کی موجودگی
    6 :- برڈز میں قوت مدافعیت کی کمی
    7 :- موسمی شدت کے منفی اثرات
    8 :- انٹی بائیوٹکس کا بے جا استعمال

    علامات :-

    1 :- پوٹ میں خوراک کا رک جانا یا پوٹ کا دیر سے خالی سے خالی ھونا
    2 :- پوٹ میں سے خوراک کا واپس منه میں آنا
    3 :- بھوک کم لگنا
    4 :- پوٹ کے اوپر پر کم ھونا یا گیلے ھونا
    5 :- نشوونما میں کمی اور وزن کا کم ھونا
    6 :- کمزور پر یا پروں کی نشوونما رک جانا
    7 :- ناک سے پانی بھنا اور متاثره برڈ کا منه کھول کر سانس لینا
    8 :- منه میں سفید لیس دار رطوبت کی موجودگی
    9 :- چونچ کے اندرونی طرف جمی ھوئی سفید رطوبت
    10 :- پیچس

    اختیاطی تدابیر :-

    1 :- متوازن اور ٹاکسنز سے محفوظ خوراک, تازه پھل سبزیاں سبز چاره یا سپراؤٹس کا استعمال
    2 :- پنجرے کی صفائی ستھرائی کا خیال, پانی اور فیڈ کے برتنوں کی صفائی اور ھفته میں کم از کم ایک دفعه Defung سلوشن سے صاف کرنا
    3 :- برڈز کو موسمی شدت سے محفوظ رکھنا
    4 :- نسٹنگ میٹریل کو اچھی طرح خشک کرنا اور استعمال سے پھلے اس پر Defung کا سپرے کرنا

    علاج :-

    آدھا لیٹر پانی میں 5 سی سی Nilstat Drops
    7 دن تک دیں-
    1 کلو فیڈ میں 5 سی سی Appetoz تین سے پانچ دن تک مکس کریں-
    گاجر, خوبانی, ابلا ھوا آلو, کدو, اور سورج مکھی, لوبیه اور مونگ کا سپراؤٹ کھانے کو دیں-
    Sirf Ehsas e Nidamat, ik sajda aur Chashm e Tar....
    Aey Khuda kitna aasan hai manana tujh ko....
Working...
X